خفیہ کیمروں سے جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا ہوٹل مینیجر گرفتار

ہوٹل مینیجر کسٹمرز کو بلیک میل کرکے بھاری رقم حاصل کرتا تھا، ایف آئی آر کا متن


ویب ڈیسک July 15, 2022
فوٹو : فائل

لاہور: ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کی پولیس نے خفیہ کیمروں سے جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے والے ہوٹل مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق تھری اسٹار ہوٹل کا مینیجر کمروں میں آنے والے جوڑوں کی خفیہ کیمروں سے غیر اخلاقی ویڈیوز بناتا اور ہوٹل مینیجر کسٹمرز کو بلیک میل کرکے بھاری رقم حاصل کرتا تھا۔

ملزم نے سفیان نامی لڑکے اور اسکی منگیتر کی برہنہ ویڈیو بنائی اور ڈارک ویب پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے، مینیجر کے موبائل سے متعدد جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم کی جانب سے مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کے بعد سفیان نامی شخص کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں