کراچی سے اندرون ملک بس سے سفرکرنے والی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش

موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اسپتال منتقل کیا


ویب ڈیسک July 15, 2022
نوزائیدہ بچی کے والدین اورمسافروں نے موٹر وے پولیس کے بروقت اقدام کو سراہا:فوٹو:فائل

RAWALPINDI: کراچی سے بذریعہ بس سفر کرنے والی خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی کے قریب سکرنڈ کے علاقے میں بس میں سفر کرنے والی حاملہ خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ خاتون کے شوہر نے فوری طور پر موٹروے پولیس ہیلپ لائن130 پرمدد کی درخواست کی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس نے فوری طورپر لوکیشن ٹریس کر کے سعید آباد کے قریب بس روک لی اورخاتون کو شوہرسمیت اپنی گاڑی میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔اسپتال پہنچ کر خاتون کے ہاں ایک صحت مندبچی کی پیدائش ہوئی۔ نوزائیدہ بچی کے والدین اورمسافروں نے موٹر وے پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں