ورلڈ اتھلیکٹس چیپمپئن شپ میں شرکت کے لیے ارشد ندیم امریکہ پہنچ گئے

ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔


Sports Reporter July 15, 2022
ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

HOUSTON: ورلڈ اتھلیکٹس چیپمپئن شپ میں شرکت کے لیے اولمپئن اتھلیٹ ارشد ندیم امریکہ چلے گئے۔

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج سے امریکہ کے شہراوریگن میں شروع ہورہی ہے جو 24 جولائی تک جاری رہے گی، اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم اکیس جولائی کو کوالیفائنگ مقابلےمیں شریک ہوں گے۔ کہنی کی انجری میں مبتلا ارشد ندیم کا موقف ہے کہ وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، ڈاکٹر باجوہ اور ڈاکٹر اسد عباس کی ہدایات کےمطابق ٹریننگ کرنے کی ہے، یقین ہےکہ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اچھی تھرو کرنےمیں کامیاب رہوں گا۔

ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد برمنگھم کامن ویلیتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں حصہ لیں گے۔ ارشد ندیم کے ساتھ سیکرٹری اتھلیٹکس فیڈریشن محمد ظفر بھی امریکہ گئے ہیں، صدر فیڈریشن اکرم ساہی کی اٹھارہ جولائی کو روانگی کا پلان ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں