زیارت میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ایک جوان شہید

مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے تھا، دیگر مجرموں کو پکڑنے اور عمر جاوید کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری


ویب ڈیسک July 15, 2022
فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی، جسے کلیئر کردیا گیا، آئی ایس پی آر

زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت کے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی، جسے کلیئر کردیا گیا، تاہم گھیراؤ میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ دیگر مجرموں کو پکڑنے اور عمر جاوید کی بازیابی کے لیے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں