رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی تیسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور

پی ٹی ایم رہنما کو ایک مقدمے میں سپریم کورٹ، دوسرے میں ہائیکورٹ ضمانت دے چکی ہے

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ (فوٹو فائل)

LONDON:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماعلی وزیر کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔


عدالت نے فیصلے میں ملزم کو 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ 2019ء میں درج ہوا تھا۔ علی وزیر کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں۔ ایک مقدمے میں سپریم کورٹ اور ایک میں ہائیکورٹ اس سے قبل ضمانت دے چکی ہے۔

پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو چوتھے مقدمے میں تاحال ضمانت نہیں ملی۔
Load Next Story