نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

خصوصی بینچ 19 جولائی کو ساڑھے بارہ بجے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا


ویب ڈیسک July 15, 2022
چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ 19 جولائی کو ساڑھے بارہ بجے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں