بھارتی طیارہ بم دھماکے میں بری ہونے والے خالصتان کے کارکن کا بیدردی سے قتل
1985 میں ایئرانڈیا بم دھماکے میں 300 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے تھے
INDIAN WELLS:
دہائیوں برس قبل بھارتی طیارے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے الزام میں بری ہونے والے خالصتان تحریک کے کارکن ریودمن سنگھ کو کینیڈا میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر برٹش کولمبیا میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر ایک دکاندار کو قتل کردیا جس کی شناخت ریودمن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ فیس بک پر ان کے بیٹے نے لکھا کہ میرے والد جنھیں ہمیشہ بھارتی طیارے کو بم دھماکے کا ملزم کہا جاتا رہا کو آج قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا، ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد اور ایک دوسری گاڑی کی تلاش کر رہی ہے جو کہ شاید فرار ہونے کے لیے استعمال کی گئی۔
خیال رہے کہ 23 جون 1985 میں آئرلینڈ کے ساحل پر ایئر انڈیا طیارے میں بم دھماکے سے 331 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ یہ دھماکا علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے گولڈن ٹیمپل کے واقعے کے انتقام میں کیا۔
بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے، دھماکا خیز مواد خریدنے اور مرکزی کردار ادا کرنے پر مقتول ریودمن سنگھ کو ساتھی عجائب سنگھ باگری کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
20 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے انصاف کے متلاشی ریودمن سنگھ کو 2005 میں عدم ثبوت کی بناء پر رہا کردیا گیا تھا۔ اس کیس میں صرف ایک شخص کو سزا سنائی گئی تھی وہ بھی عدالت میں غلط بیانی کرنے پر۔
رپودمن سنگھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک وقت میں سکھ علیحدگی پسند 'خالصتان تحریک' کے حامی اور سرگرم کارکن تھے۔