کولمبیا پرائمری اسکول پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچے ہلاک

17 طلبا کو بحفاظت نکال لیا گیا


ویب ڈیسک July 15, 2022
17 طلبا کو بحفاظت نکال لیا گیا، فوٹو: فائل

MOSCOW: کولمبیا میں مٹی کا تودہ اسکول پر گرنے سے 3 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا میں مٹی کا تودہ اسکول پر گر گیا اور درجنوں طلبا اساتذہ سمیت پھنس گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ میں اسکول کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔

ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 17 طلبا کو بحفاظت نکال لیا جب کہ ملبے سے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں اور 5 سے زائد طلبا کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خوش قسمتی سے مٹی کا تودہ اُس وقت گرا جب اسکول میں وقفہ تھا اور بچے اساتذہ کے ساتھ کیفے ٹیریا میں موجود تھے ورنہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا تھا۔

اسی طرح میڈیلین کے علاقے میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔ 6 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں