للت مودی سے شادی کی خبروں پر سشمیتا نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا


ویب ڈیسک July 15, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے نامور تاجر وانڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے بانی للت مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سشمیتا نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شادی نہیں کی اور نہ انگوٹھیاں ہیں، میں غیر مشروط محبت سے گہری ہوئی ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ بس اتنی وضاحت کافی ہے اب اپنی زندگی میں جائیں اور کام کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز للت مودی نے سشمیتا کے ساتھ سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس پر درج کیپشن سے مداحوں کو یوں لگا کہ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور ممکنہ طور پر خفیہ شادی بھی کرلی ہے بعد ازاں تاجر کو بھی وضاحت پیش کرنا پڑی تھی۔

للت نے کہا تھا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم ہماری شادی ابھی نہیں ہوئی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں