سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلانے والے کو گرفتار کیا جائے گا شرجیل میمن

بلال کاکا قتل کے بعد ہنگامہ آرائی کے واقعات میں ملوث قوم پرستوں سمیت 48 افراد کو گرفتار کیا گیا، وزیر اطلاعات

(صوبائی وزیر)

صوبائی وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کسی کی جان و مان کی حفاظت کو نقصان پہنچانے اجازت نہیں دے سکتی، سوشل میڈیا پر لسانی یا کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی پھیلانے والے شخص کو گرفتار کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حیدرآباد واقعے کے بعد جو ہنگامہ آرائی ہوئی اُس میں ملوث 48 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 28 کا تعلق قوم پرست جماعتوں سے ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کاروبار زبردستی بند بند کروانے میں ملوث تھے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اُس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ لسانیت پر یقین نہیں رکھتا یہاں تمام زبانیں والے بولنے والے افراد باہمی محبت سے رہتے ہیں تاہم چند شرپسند عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، حکومت انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔


مزید پڑھیں: کراچی کی کوئی سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ کی پولیس کو ہدایات

شرجیل میمن نے کہا کہ جو لوگ مرچکے ہیں اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، ہم نے تمام ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے جن کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سندھ میں امن کے قیام کے لیے سب سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا مگر ایک صوبے میں حکومت کرنے والی سیاسی جماعت نے آگ بھڑکانے کی کوشش کی جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں، اس کے باوجود ہم کسی پر الزام عائد نہیں کررہے۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور تحریک انصاف پر پابندی لگنی چاہئے۔
Load Next Story