پولیس نے مچھر کے خون سے عادی مجرم پکڑلیا
چوری کے بعد اپارٹمنٹ کی دیوار سے چپکے خون کا ڈی این اے لیا گیا جو مجرم کے ڈی این اے سے میچ کرگیا
لاہور:
چینی پولیس نے دیوار پر پیسے گئے خون بھرے مچھر پر تفتیش کرکے ملزم پکڑا اور اب اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
چین میں ایک اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کے بعد دیوار پر بھینچ کر مارے گئے مچھرکے خون سے پولیس اصل مجرم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اگرچہ یہ ایک فلمی منظر لگتا ہے لیکن ٓصوبے فیوجیان کے شہر فیوزاؤ کی بلند عمارت ایک فلیٹ میں چوری کی واردات ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے جائزے میں دیگر اشیا کے ساتھ دیوار پر مارےگئے ایک مچھر کو دیکھا جس کا خون بظاہر تازہ تھا۔
پولیس کے مطابق مجرم بالکونی پر چڑھ کر اپارٹمنٹ میں گھسا اور ایک رات وہاں گزاری اور اسی نے مچھر کو دیوار پر پیس دیا تھا۔ باورچی خانے میں نوڈلز اور تلے ہوئے انڈے کی باقیات بھی ملیں جبکہ چور نے اسٹور سے تکیہ اور لحاف نکالا اورجاتے وقت بستر پر چھوڑ دیا۔
ڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا تو چائی نامی ایک شخص کا سراغ ملا جو عادی مجرم ہے اور ضمانت پر باہر تھا۔ پولیس نے اسے فوری طور پر گرفتار کیا اور تفتیش کے دوران اس نے اپنے باقی مجرم ساتھیوں کےنام بھی بتادیئے۔ اب پولیس اس پر مزید تفتیش کررہی ہے۔