پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 کا انعقاد

پاکستان اور چین کے مابین بحری مشقیں سی گارڈینز دوطرفہ مضبوط عسکری تعلقات کا مظہر ہیں


Staff Reporter July 15, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین دو طرفہ بحری مشق سی گارڈینز 2022 چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین بحری مشقیں سی گارڈینز دوطرفہ مضبوط عسکری تعلقات کا مظہر ہیں جو خطے میں محفوظ اور پائیدار بحری ماحول کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشق سے دونوں بحری افواج کی پیشہ وارانہ مہارتوں اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ پاک بحریہ کی طرف سے دوطرفہ اور کثیرالقومی مشقوں کا باقاعدہ انعقاد سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے اور تمام دوست بحری افواج کے ساتھ قریبی تعلقات کے عزم کا مظہر ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے ساتھ مشترکہ بحری مشق سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |