پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی

دونوں شخصیات انتخابی عمل کو خراب اور ووٹروں کو ہراساں کر سکتے ہیں، نوٹی فکیشن


July 15, 2022
—فائل فوٹو

صوبائی حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے خلاف پنجاب میں داخلے پر 4 روزہ پابندی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں شخصیات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ یہ لاہور اور دیگر حلقوں میں پولنگ اسٹاف اور دیگر لوگوں کو ہراساں کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں یہ دونوں شخصیات انتخابی عمل کو خراب اور ووٹروں کو ہراساں کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں