مچھیروں نے زلزلے اور طوفان کا پیغام دینے والی 16 فٹ لمبی مچھلی پکڑلی

مچھلی کی ویڈیو کو اب تک 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے


ویب ڈیسک July 15, 2022
فوٹو فائل

چلی کے مچھیروں نے طوفان اور زلزلے کا پیغام لانے والی طویل القامت مچھلی پکڑلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک چلی کے مچھیروں نے 16 فٹ لمبی oarfish نامی مچھلی پکڑی ہے جو عموماً سمندر کی گہرائیوں میں رہتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر یہ مچھلی سطح سمندر پر نظر آنا شروع ہوجائے تو مطلب زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی جگہیں تبدیل ہورہی ہیں۔

چلی کے مقامیوں کا خیال ہے کہ مچھلی جب سطح سمندر پر آتی ہے تو طوفان اور زلزلے لاتی ہے تاہم سائنس نے اب ایسے خیالات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق oarfish مچھلی گہرے پانی میں رہتی ہے لیکن سطح پر صرف اس صورت میں نظر آتی ہے کہ جب یہ بیمار ہو، مر رہی ہو یا افزائش نسل کرنا ہو۔



مچھلی کی کاٹنے میں پھنسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

اس سے قبل یہ نایاب مچھلی اپریل میں نیوزی لینڈ کے ساحل پر پائی گئی تھی، جسے مقامی مچھیروں نے دیکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں