مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر قانون ملک احمد خان نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کی جانب سے دوران حراست غلط قسم کی غذا (زہریلا کھانا) دینے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔
اس حوالے سے ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب عمران ریاض کے الزامات پر اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کو تیار ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ اسپیشل بورڈ عمران ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل تحقیقات کرے گا، حکومت پنجاب ان کے ٹیسٹ اور چیک اپ شوکت خانم ہسپتال سے بھی کرانے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران ریاض جس لیول کی تحقیقات کروانا چاہیں یا جس ہسپتال سے ٹیسٹ کروانا چاہیں ہم بالکل تیار ہیں، عمران ریاض کے الزامات بظاہر بے بنیاد نظر آتے ہیں۔