اے این پی کا حلقہ این اے 245 ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

شہر میں امن و امان کی صورتحال کو قائم کرنے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے، شاہی سید کی وسیم اختر کے ہمراہ پریس کانفرس


Staff Reporter July 15, 2022
فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ نے حلقہ این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب ایم کیو ایم کا وفد ڈپٹی کنونیئر و سابق میئر وسیم اختر کی سربراہی میں مردان ہاؤس پہنچا، جہاں صوبائی صدر نے اُن کا استقبال کیا اور ضمنی انتخاب میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

متحدہ وقومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر کا وفد کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر باچا خان ہاؤس آمد سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کی اور حالیہ ہونے والے اندرون سندھ میں سندھی اور پختون برادری کے درمیان لسانی فسادات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ملک کے شہری علاقوں کی تعمیر و ترقی میں پختون برادریوں کا اہم کردار رہا ہے، حال ہی میں جس طرح اندرون سندھ میں پختون برادریوں کوشناختی کارڈ کی بنا تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے، سندھ اولیا اکرام اور بزرگان دین کی سر زمین ہے جنہوں نے ہمیشہ پیار ومحبت اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اس میں تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، سندھی بولنے والے بھی ہمارے بھائی ہیں ان کو بھی چاہئے کہ دوسری قومیت کا بھی احترام کریں اور اپنے اپنے اندر موجود تشدد پسند عناصر کو تلاش کریں جو کہ لسانی فسادات کرا کر سندھ اور سندھ کے شہری علاقوں کا امن سبو تاژر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ آپس میں،محبت اور تفہیم کے ساتھ ان مسائل کا حل نکالیں اور شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کا مل جل کر خاتمہ کریں، آپ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے قومیت کے لوگو ں کو محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنا کرجن میں بزرگ بھی شامل ہوں تاکہ ایک دوسرے کی جان و مال کی حفاظت سمجھداری سے ہوسکے اور کوئی بھی شر پسند عناصر موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب مل کر اس لسانی فسادات کروانے والوں کو بے نقاب کرینگے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر،سی او سی کے انچارج فرقان اطیب،نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 245معید انور اور وسیم آفتاب بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں