امریکا میں خودکشی کا رجحان روکنے کے لیے ہیلپ لائن متعارف

ہیلپ لائن 988پر کال یا میسج کرنے والا فوری طور ایک ماہرِ ذہنی امراض کے رابطے میں ہوگا


ویب ڈیسک July 15, 2022
فوٹو:انٹرنیشنل میڈیا

WASHINGTON/BEIJING: امریکا میں خودکشی کا رجحان روکنے اور ذہنی دباؤ کا شکار افراد کی فوری مدد کیلئے ہیلپ لائن988 متعارف کروادی گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا میں 3ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جسے یاد رکھنا بھی آسان ہے۔

ہیلپ لائن کا استعمال 911 کی طرح ہوگا، لیکن واضح طور پر911 کی طرح پولیس، فائر فائٹرز یا پیرامیڈکس کی بجائے 988 پر کال کرنے والا شہری فوری طور پر ایک بہترین معالج سے رابطے میں ہوگا۔

ملک بھر میں متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن پر کال یا میسج کے ذریعے متعلقہ شہری کو ذہنی صحت کے حوالے سے بہترین صلاحیت رکھنے والے ماہرین تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے سے یہ ایک تاریخ سازاقدام ہے، جس کا فائدہ ہر متاثرہ شخص کو منتقل کرنے کیلئے برسوں درکار ہیں۔

امریکا میں ذہنی صحت سے متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں الجھاؤ کا شکار ذہنی کیفیت سے باہر نکالنا ہے۔

ذہنی صحت کو ملکی سطح پر بہتر بنانے کیلئے موبائل مینٹل ہیلتھ کرائسس ٹیم اور ایمرجنسی مینٹل ہیلتھ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |