روغنی غذائیں دماغ کے لیے نقصان دہ قرار
چکنی غذاؤں اور دماغی صلاحیتوں کے درمیان تعلق جاننے کے لیے یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا میں بین الاقوامی تحقیق کی گئی
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روغنی غذائیں صرف آپ کی کمر کو ہی نہیں بڑھا رہی ہوتیں بلکہ آپ کے دماغ کو بھی شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کہ نیوروسائنٹسٹ پروفیسر شِن فُو ژو اور ایسوسی ایٹ پروفیسر لاریسا بوبرووسکایا کی سربراہی میں ہونے والی بین الاقوامی تحقیق میں 30 دن تک چکنائی کھلائے جانے والے چوہوں اور نتیجتاً ان کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے اور اس کے ساتھ ہی ان کی دماغی صلاحیتوں میں خرابی کے درمیان تعلق پایا گیا۔ ان خرابیوں میں پریشانی، ڈپریشن اور خراب ہوتی الزائمر کی بیماری شامل تھی۔
خراب دماغی صلاحیت والے چوہوں کا وزن خراب میٹابولزم کی وجہ سے بڑھا جس کا سبب دماغی میں رُونما ہونے والی تبدیلیاں بنیں۔
یونیورسٹی کی نیوروسائنٹسٹ اور بائیوکیمسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر لاریسا بوبرووسکایا کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق دائمی موٹاپے اور ذیابیطس کے الزائمر کی بیماری کے ساتھ تعلق کے حوالے سے مزید شواہد فراہم کرتی ہے۔ تحقیق نے 2050 سے ان کیسز کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹاپا اور ذیابیطس مرکزی اعصابی نظام کو ناقص کرتا ہے، نفسیاتی مسائل کو بِگاڑتا ہے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بد تر کرتا ہے۔ یہ چیز ہم نے اپنی تحقیق میں چوہوں پر دِکھائی۔
آسٹریلیا اور چین کے محققین نے اپنی تحقیق کے نتائج میٹابولِک برین ڈِیزیز میں شائع کیے۔