پاکستان کیساتھ قرض معاہدے سے کمزور طبقات کو تحفظ ملے گاڈائریکٹر آئی ایم ایف

ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے پاکستانی معیشت میں استحکام لانے میں مدد ملے گی، جیری رائس


INP July 16, 2022
ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے پاکستانی معیشت میں استحکام لانے میں مدد ملے گی، جیری رائس (فوٹو فائل)

KYIV: آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض معاہدے سے پاکستان میں کمزور طبقات کو تحفظ ملے گا۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح پر معاہدہ ہو گیا ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے، جس سے پاکستان کو جاری رقم 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے پاکستانی معیشت میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

جیری رائس نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3 سے 6 ہفتے میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |