کورونا کی شدت میں اضافہ مارچ کے بعد پہلی بار 10 اموات

کورونا سے متاثر 189 افراد کی حالت تشویشناک ہے،قومی ادارہ صحت


ویب ڈیسک July 16, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.28 فیصد رہی،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

ملک میں کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ چار مارچ کے بعد پہلی بار کورونا کے 10 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار451 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 737کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں 5.26، پشاور میں 5.22 اورکراچی میں 4.82 ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 131، حیدرآباد میں 12، پشاور میں 28 اورکراچی میں 415 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں کورونا سے 9 جبکہ پنجاب میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔