اداروں پر تنقید ایف آئی اے نے گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا

گلوکار کو سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا

گلوکار سلمان احمد عمران خان کی پارٹی کے فوکل پرسن ہیں(فائل فوٹو)

لاہور:
سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ایف آئی اے پاکستانی گلوکار سلمان احمد کے خلاف متحرک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابقوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
Load Next Story