امریکی صدراور سعودی فرمانروا کا عالمی تنازعوں کے فوری حل پر اتفاق
امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے پر اسرائیل اور فلسطین کے بعد سعودی عرب پہنچے ہیں
امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل اور فلسطین کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے جہاں انھوں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدرمشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے دوران اسرائیل سے سعودی عرب پہنچ گئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ میں سعودی فرمانروا سلمان عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اورروابط کو مختلف شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔
رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدرجوبائیڈن پرواضح کیا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات اورمجرموں کو سزا دینے کے عمل کو شفاف طریقہ کار سے انجام دیا گیا۔
سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ خاشقجی کی موت افسوسناک واقعہ تھا تاہم دنیا کے دیگرممالک میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے امریکا کے زیرانتظام ابوغریب جیل میں ہونے والی زیادتیوں اور عراق کی صورتحال کا بھی ذکر کیا۔
سعودی عرب اورامریکا کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے کے تناظر میں امریکی صدر کا دورہ خاص اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔