ایشیاکپ کا انعقاد پاکستان سری لنکا کی حمایت میں سامنے آگیا

ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی


Sports Reporter July 16, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام تصدیق کی ہے کہ ایشیاکپ کے انعقاد کیلئے سری لنکا کی حمایت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو، آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے، تاہم ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام سے بات ہوئی ہے، وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ آئندہ ہفتے آئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا، یہ اجلاس آئندہ 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کی تیاری کے لیے بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ کی میزبانی کیلئے سری لنکا کا متبادل کون ہوگا ؟

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فرنچائز ٹی20 لیگز بڑھنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر شدید متاثر ہورہا ہے، اس معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک مجوزہ پلان بھیج چکا ہے۔

اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں فور نیشن اور ٹرائی نیشن ٹورنامنٹس کے ایجنڈے زیر غور ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں