لاہور سروسز اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش برآمد

خاتون کی شناخت 33 سالہ سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 16, 2022
خاتون کی شناخت 33 سالہ سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ISLAMABAD: لاہور کے سروسز اسپتال میں قائم نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک لاش ملی ہے، جس کی شناخت 33 سالہ سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اسپتال میں بطور نرس فرائض سرانجام دیتی تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعہ کی تفیش کی جارہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی۔

ابتدائی رپورٹ انکشاف ہوا ہے کہ نرس کی ہلاکت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حمزہ شہباز نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور جامع انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں