پاکستان ریلوے اورپی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا


ویب ڈیسک July 16, 2022
کرایوں میں کمی ریلوے کی اکنامی اورپی آئی اے کی دونوں کلاسز کے لئے ہوگی،وزیرریلوے:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔



سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا۔کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں