پنجاب ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف الیکشن کمیشن کا نوٹس

پی پی 168 سے سینکڑوں شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص گرفتار

پی پی 168 سے سینکڑوں شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص گرفتار

ISLAMABAD:
پنجاب کے حلقہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی مبینہ خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے پی پی 168 سے سینکڑوں شناختی کارڈ سمیت مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ مشکوک شخص نےاپنا نام خالدحسین بتایا۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد حسین نے اپنا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا اور لوگوں کو 2 سے 3 ہزار روپے فی کارڈ دینے کا انکشاف کیا۔

اس نے کہا کہ میرا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، مجھے پی پی 168 سے لوگوں نے شناختی کارڈ دیے تھے۔


اُدھر الیکشن کمیشن نے ڈیرہ غازی خان میں علی محمد نامی شخص کی گرفتاری کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا اور عمومی صورت حال پر فوری رپورٹ طلب کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کسی بھی سویلین کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی بالکل نہیں ہونی چاہیے، بصورت الیکشن کمیشن سخت ایکشن لے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے۔

 


دوسری جانب لاہور میں پی پی 167 میں بھی ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ لیگی امیدوار نذیر چوہان کی پیسے دیتے ہوئے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

Load Next Story