کل الیکشن میں ہمارا مقابلہ ن لیگ الیکشن کمیشن مسٹر X اور Y سے ہوگا عمران خان

عمران خان نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا قول ٹوئٹ کرایا۔


ویب ڈیسک July 16, 2022
عمران خان نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا قول ٹوئٹ کرایا۔

PARIS: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہمارا مقابلہ سرکاری مشینری، الیکشن کمیشن اور مسٹر ایکس، وائے سے ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ اتوار کے روز جب پنجاب میں میری ٹیم ضمنی انتخابی معرکے میں بیک وقت مسلم لیگ نواز، ریاستی مشینری، متعصب الیکشن کمیشن، مسٹر X اور مسٹر Y کیخلاف برسرِپیکار ہوگی تو اس کیلئے یہ ایک پیغام ہے (جسے نگاہوں کے سامنے رکھنا ہوگا) #بلا_چلاؤ_ملک_بچاؤ

عمران خان نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا قول ٹوئٹ کرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں