لاہور میں تشدد سے جاں بحق کم عمر ملازم کا والد گرفتار

ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر پیسے لے کربچوں کو ملازم رکھوانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 16, 2022
ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر پیسے لے کربچوں کو ملازم رکھوانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے تشدد سے جاں بحق کم عمر ملازم کے والد عرفان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد سے ہلاک ہونے والے گھریلو ملازم کے والد عرفان نے بیٹی اور دو بیٹوں کو ابوالحسن کے پاس رکھوایا ہوا تھا جبکہ ملزم 12 سالہ بیٹی کی شادی ابوالحسن سے کر رہا تھا، بچوں کا والد قتل کیس کے مرکزی ملزم ابولحسن کا مرید بھی تھا۔

مزید پڑھئے: لاہور میں کم عمر ملازم کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، کم سن بہن بھی بازیاب

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے کم سن بچوں کامران، رضوان اور منیبہ کو ملزم کے پاس رکھوایا تھا، کامران کے قتل کی اطلاع کے باوجود والد عرفان سامنے نہیں آ رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر پیسے لے کربچوں کو ملازم رکھوانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاکت اور تشدد کا واقعہ عید کے دوسرے روز پیش آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |