ضمنی انتخابات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی جیت ہوگی وزیراطلاعات

عمران خان کی آج کی تقریر سے واضح ہوچکا کہ انہیں اپنی شکست نظر آرہی ہے، مریم اونگزیب


ویب ڈیسک July 16, 2022
(فوٹو : فائل)

INDIAN WELLS: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی ہی جیت ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان کی آج کی تقریر میں یہ واضح ہوچکا ہے کہ انہیں پنجاب اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ اب الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ کل ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت کی جیت ہوگی، عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی پوری کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا، عدالتیں رات کو اس لیے کھلی کیوں کہ آئین پر حملہ ہو رہا تھا۔

مزید پڑھیں: جرنیلوں کیلئے یوٹرن بہت ضروری ہوتا ہے، عمران خان

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارا وزیر درختوں کی چوری میں پکڑا گیا، تم تاریخ کے پہلے سیاستدان ہو جی آئین شکنی کا سرٹیفیکیٹ لے کر نکالے گئے ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولتے اور جب منہ کھولتے ہیں تو اُن کے منہ سے صرف غلاظت ہی نکلتی ہے، گزشتہ چار سال کے دور میں عمران خان نے ہر طرف تباہی مچائی اور ایک میگا واٹ بجلی کی پیداوار بھی نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: ‎وزیر داخلہ کی عمران خان کو کل الیکشن میں دنگا فساد سے باز رہنے کی وارننگ

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عالمی اداروں نے پرایڈیٹر کا نام دیا، عمران خان آج تقریر میں جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے تھے کہ اُن کے دور میں میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گئیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے صحافیوں کی تضحیک کروائی، خواتین صحافیوں کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے۔

اسے بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم کسی عنڈہ گردی کو برداشت نہیں کریگی، شیخ رشید

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں پر قاتلانہ حملے ہوئے اور صحافی قتل بھی ہوئے، اینکرز کے پروگرام بند کیے گئے اور ٹی وی چینلز بھی بند ہوئے، انہیں جو اینکر پسند نہیں تھا اُسے نوکری سے نکلوا دیتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں