پنجاب ضمنی انتخابات امن و امان کیلیے پاک فوج کے دستے بھی موجود ہوں گے آئی ایس پی آر

پاک فوجکے دستے تیرے درجے کی سیکورٹی کیلئے موجود ہونگے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 16, 2022
فوٹو:فائل

INDIAN WELLS: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پنجاب میں پرامن ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے فوجی دستے بھی موجود ہوں گے جو کسی ہنگامی صورت حال میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے حساس انتخابی حلقوں میں انتخابات کو پر امن بنانے کیلئے فوجی دستے موجود ہونگے۔

ضمنی انتخابات کے دوران انتہائی حساس مقامات پر پاک فوج کے دستے تیسرے درجے کی سکیورٹی کی حیثیت سے موجود ہونگے.

مزید پڑھیں: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے، چیف الیکشن کمشنر

آئی ایس پی آر کے پاک فوج کے دستے پولنگ کے دوران امن و امان خراب ہونے کی صورت میں کوئیک ری ایکشن فورس کے فرائض سرانجام دینگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں