وائے کروموسوم کی کمی سے مردوں میں امراضِ قلب  کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے تحقیق

جن افراد میں یہ وائے کروموسوم کم ہوجاتے ہیں ان کی موت امراضِ قلب سے ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے

کراچی:
ایک نئی تحقیق کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ مردوں کے خون کے خلییات میں 'وائے کروسوم' کا کم ہوجانا ان کے دل کی کارکردگی کو ناقص کرنے اور امراضِ قلب کے سبب موت کا سبب بن سکتا ہے۔

گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اوسطاً عورتوں کی نسبت مردوں کی موت کئی برس قبل واقع ہوجاتی ہے۔ مردوں کے مدافعتی نظام کے خون کے سفید خلیوں میں وائے کروموسوم میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ان میں کینسر اور الزائمر جیسی بیماریوں کے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔


جرنل سائنس میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جن افراد میں یہ وائے کروموسوم کم ہوجاتے ہیں ان کی موت امراضِ قلب سے ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہ سبب انسانوں کی موت کا سب سے عام سبب ہے۔

تحقیق کے محققین، جن میں سوئیڈن کی اپسالا یونیورسٹی کے محققین بھی شامل تھے، کا کہنا تھا کہ اب تک اس بات کا علم نہیں ہے کہ آیاوائے کروموسوم کےخون کےسفید خلیوں میں کم ہونے کا دیگر اعضاء کی بیماری بڑھنے سے براہ راست تعلق ہے۔

یونیورسٹی آف ورجینیا سے تعلق رکھنے والے کینیتھ واش، جو تحقیق کے شریک مصنف بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ عمر کے ساتھ ہمارے خلیوں کے ڈی این اے لازمی طور پر تبدیلی سے گزرتے ہیں۔ اس تبدیلی میں مردوں میں وائے کروموسوم کی کمی شامل ہے۔ اس سے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ جسم ہونے والی کچھ تبدیلیوں کا ایک موزائک ہوتا ہے جو بڑھتی عمر سے متعلق بیماریوں اور بڑھتی عمر کے عمل کے حوالے سے اشارے دیتا ہے۔
Load Next Story