اسلام آباد ہائی کورٹ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

قائم مقام چیف جسٹس پیر کے روز درخواست پر سماعت کریں گے


کورٹ رپورٹر July 16, 2022
فوٹو فائل

LONDON: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق پیر 18 جولائی کے روز سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فرانزک تحقیقات کرے، بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ٹیپ سے متعلق پوچھا جائے اور اگر وہ درست ثابت ہو تو دونوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی آئی ڈی، ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور اسٹیٹ بنک کو بھی میں فریق بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں