کراچی میں گھر کی دیوار گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق

مرنے والے دونوں بچوں کی شناخت 6 سالہ ارحم اور 8 سالہ عاطیر کے نام سے ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک July 16, 2022
فوٹو: فائل

شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں شام کے وقت چلنے والی تیز ہوا کے باعث شاہ فیصل کالونی میں مکان کی دیوار گری، جس کے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہوئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبے سے بچوں کو نکالنے کے لیے پہنچی، اسی اثنا ریسکیو ادارے کے رضا کار بھی پہنچے جنہوں نے لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کےمطابق دونوں متوفین آپس میں کزن اور ایک ہی گھر کے رہائشی تھے، جن کی شناخت 6 سالہ ارحم اور 8 سالہ عاطیر کے نام سے کی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں