سندھ کابینہ کا اجلاس ہر ضلع میں منعقد کیا جائے گا جام مہتاب
جیکب آباد پیکج کا اعلان اس عزم کا ثبوت ہے کہ حکومت صوبے کی یکساں ترقی کی خواہاں ہے
صوبائی وزیر برائے ریونیو جام مہتاب ڈاھر نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر سندھ کابینہ کا اجلاس ہر ضلع میں منعقد کیا جائے گا۔
، جیکب آباد میں منعقد ہونے والا سندھ کابینہ کا اجلاس اس سلسلے کی پہلی کڑی تھا، یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ ہر ضلع میں سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا مقصد عوام کے مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے،
جیکب آباد کی ترقی کیلیے پیکج کا اعلان حکومت کے اس عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت پورے صوبے کی یکساں ترقی کی خواہاں ہے، انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت میں کوشاں ہے، محکمہ ریونیو کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے، اس عمل سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا، صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام کی ترقی کیلیے کئی بڑے منصوبے شروع کر رکھے ہیں، ان منصوبوں کا مقصد عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔