پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب میں داخل کروانے کے الزام میں تین افراد گرفتار
پولیس نے گرفتاریوں کو مقبول گجر سے منسوب کرنے کی تردید کردی
KABUL:
پاکستان تحریک انصاف کے آزاد کشمیر کے رہنما مقبول گجر کو پابندی کے باوجود پنجاب میں داخل کرانے پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء مقبول گجر کی لاہور میں انٹری پر جوہر ٹاؤن پولیس نے مقبول گجر کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر انہیں حراست میں لیا۔ پولیس نے شہریار، حنیف اور صداقت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔
مزید پڑھیں: مقبول گجر داخلے پر پابندی کے باوجود لاہور پہنچ گئے
دوسری جانب پولیس نے گرفتاریوں کو مقبول گجر کی انٹری سے منسوب کرنے کی تردید بھی کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان الیکشن کمیشن کے حکم کے ضابطہ اخلاق کے خلاف گھر گھر الیکشن مہم چلا رہے تھے، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔