زیارت میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک عمر جاوید کی لاش برآمد

عمر جاوید کو لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے بازیابی کیلیے متعدد کارروائیاں کیں


ویب ڈیسک July 17, 2022
فوٹو:فائل

کراچی: زیارت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشگردوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش بھی مل گئی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں دہشت گردوں نے لیفٹننٹ کرنل لئیق بیگ کو اغوا کے بعد شہید کردیا، آئی ایس پی آر

آپریشن کے دوران زیارت میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک اور ٹھکانے کی نشاندہی پر علاقے میں کلیئرینس کا عمل شروع کردیا ہے۔

پاک فوج ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران عمر جاوید شہید کی لاش ورچوم سے 5 کلومیٹر دور خلافت پہاڑ کی طرف ملی۔ دہشت گردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوراً بعد قتل کر دیا تھا جبکہ باقی دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیرنس کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |