درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی 500 روپے کلو ہو گیا

گھی اور کوکنگ ائل کے 12کلو کے پیک کی قیمت میں 350روپے سے 400روپے تک کمی کی گئی


News Agencies July 17, 2022
گھی اور کوکنگ ائل کے 12کلو کے پیک کی قیمت میں 350روپے سے 400روپے تک کمی کی گئی (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500روپے فی کلو ہو گیا۔

گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی کردی جس کے بعد درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ ائل کے 12کلو کے پیک کی قیمت میں 350روپے سے 400روپے تک کمی کی گئی، اس کمی کے ساتھ 12کلو پیک کی قیمت 6 ہزار روپے ہوگئی۔

علاوہ ازیں شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے اضافے سے378روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے261روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے195روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |