ن لیگ کو دھچکا رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری مستعفی

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کرلیا


ویب ڈیسک July 17, 2022
اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ضمنی الیکشن سے چند گھنٹے قبل بڑا دھچکا، ناراض رکنِ پنجاب اسمبلی نے استعفی دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری مستعفی ہوگئے۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنےو الے جلیل شرقپوری نے ہاتھ سے لکھا ہوا اپنا استعفی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو جمع کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے وزیر سردار اویس لغاری نے استعفی دے دیا

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے جلیل شرقپوری کا استعفیٰ فوری منظور کرتے ہوئے 16 جولائی سے ان کی سیٹ خالی قرار دے دی۔ جلیل شرقپوری نے کہا کہ معلوم نہیں کیا رزلٹ آئے لیکن مستعفی ہورہا ہوں، عوام سے اپیل ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیں۔

اس سے قبل ن لیگ کے فیصل نیازی بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔ خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفی بھی منظور ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کے دو ایم پی اے استعفی دے چکے ، دو مزید اراکین صوبائی اسمبلی رکنیت سے استعفے دینے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں