طیارہ عمودی سمت میں زمین پر  آ گرا پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ

پیراشوٹ کے باعث گرنے کی رفتار کم ہوئی، جس کی وجہ سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں، عینی شاہدین


ویب ڈیسک July 17, 2022
طیارہ گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ایک طیارہ خرابی کے باعث عمودی سمت میں زمین پر آ گرا، تاہم پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور سہولت سے کاک پٹ سے باہر نکل آیا۔

 



سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ کسی خرابی کے باعث عمودی سمت زمین کی جانب گر رہا ہے، جسے روکنے کے لیے پائلٹ نے پیراشوٹ کھول رکھا تھا۔ طیارہ گرنے کے بعد پائلٹ معمولی زخمی ہوا، جو خود طیارے سے نکل کر باہر آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق لوگوں نے دھماکے کی آواز سنی اور آسمان کی طرف دیکھا، جہاں ایک چھوٹا طیارہ عمودی سمت میں زمین کی طرف گر رہاتھا جب کہ اس کا پیراشوٹ کھلا ہوا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ منظر دیکھ کر بہت حیران رہ گئے، جب پیراشوٹ نے جہاز کے گرنے کی رفتار کم کردی تھی اور زیادہ حیران کن بات یہ رہی کہ گرنے کے بعد پائلٹ خود طیارے سے نکل کر باہر آیا، جسے معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں