کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے 173 مریضوں کی حالت نازک

24 گھنٹوں میں کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 605 کیسز کے نتائج مثبت آئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی شرح 2.85 فی صد ریکارڈ کی گئی (فوٹو فائل)

FAISALABAD:
ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 2 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 173 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 605 کیسز کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.85 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق نوشہرہ میں مجموعی طور پر 28 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 14.29 ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور میں 105 ٹیسٹ کیے گئے اور 7 افراد کے نتائج مثبت آئے جب کہ شرح 6.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

 
Load Next Story