تشدد سے ہلاک 11 سالہ گھریلو ملازم کی کمسن بہنیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل

12 سالہ اریبہ اور 9 سالہ منیبہ کو بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بازیاب کرایا گیا تھا


ویب ڈیسک July 17, 2022
مقتول کے چھوٹے بھائی رضوان کو پہلے ہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو تحویل میں لے چکا ہے

FAISALABAD: ڈیفنس کے علاقے میں بہیمانہ تشدد سے ہلاک ہونے والے 11 سالہ گھریلو ملازم کی دو کمسن بہنوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: لاہور میں تشدد سے جاں بحق کم عمر ملازم کا والد گرفتار

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مقتول کی 2 کمسن بہنوں کو تحویل میں لے لیا جب کہ ہلاک ہونے والے 11 سالہ کامران کے چھوٹے بھائی رضوان کو پہلے ہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو تحویل میں لے چکا ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بازیاب کرائی گئی دونوں بہنوں 12 سالہ اریبہ اور 9 سالہ منیبہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا گیا ہے، جہاں تینوں بھائی بہنوں کو رکھا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: لاہور؛ کمسن گھریلو ملازمین بھائیوں پر بہیمانہ تشدد، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 کمسن گھریلو ملازمین پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں 11 سالہ کامران ہلاک اور 7 سالہ رضوان زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں