بھارت کے ایک اور طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

رواں ماہ بھارت کے 4 طیارے فنی خرابی کے باعث کراچی میں لینڈ کرچکے ہیں


Staff Reporter July 17, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) رواں ماہ بھارت کے 4 طیارے فنی خرابی کے باعث کراچی میں لینڈ کرچکے ہیں

بھارت کی انڈیگو ائیرلائن کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ بھارت سے آنے اور جانے والے طیاروں کی چوتھی مرتبہ کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی ہے، یہ طیارہ شارجہ سے حیدرآباد دکن جا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی مسافروں کو کراچی ائرپورٹ کے ٹرانزٹ لاونج منتقل کردیا گیا ہے جنہیں حکام کی جانب سے ناشتہ بھی فراہم کیا گیا جبکہ مسافروں کو سہ پہر 3 بجے تک متبادل طیارے سے حیدرآباد دکن روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ

حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کا شکار طیارہ ائیربس 320 ساختہ ہے، جس میں 180 مسافر سوار تھے، طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہونے پر بحیرہ عرب سے ہنگامی لینڈنگ کی کال دی گئی۔

بھارتی انڈیگو کے طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی جبکہ رات2:20 پربحفاظت لینڈ کروایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں