ووٹرز ملکی خودمختاری اور حقیقی آزادی کیلیے گھروں سے نکلیں عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی خاطر لوگ خصوصاً خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔
I am pleased to see our voters coming out to cast their votes in large numbers & resisting all pressures & harassment. I want all those, esp our women, who have to still come out to cast their vote to do so as this is an election for Pakistan's sovereignty & Haqeeqi Azadi.
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے مزید کہا ہے کہ مجھے اپنے ووٹرز کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، جو ہراساں کرنے کی (حکومتی) کوششوں کی مزاحمت اور تمام دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام لوگ، خصوصاً خواتین، جو ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گی، ضرور نکلیں کیوں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔