جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں اس نے پیسے  لیے ہوں گے رانا ثنا اللہ

ایف سی سے مشابہ وردی رکھنے والی نجی سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا، وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں, وہ پرویز الٰہی کا فرنٹ مین ہے، وزیر داخلہ (فوٹو فائل)

لاہور:
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ہے، جلیل شرقپوری نے پیسے لیے ہوں گے، اس میں کوئی بعید نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گل زمان پرویز الٰہی کا فرنٹ مین ہے۔ شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں۔


انہوں نے کہ کچھ لوگوں نے نجی کمپنی بنائی ہوئی ہے، ان کمپنیوں نے ایف سی کے ریٹائرڈ ملازمین رکھے ہیں۔ اور انہوں نے وردی بھی ایف سی جیسی ہی بنائی ہوئی ہے۔ اس سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جا رہے ہے، جس کے بعد معاملے پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

پولنگ سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہو جائے گا، تاہم جو پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ہوں گے وہ5بجے بعد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں ۔
Load Next Story