
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری پی پی 168 میں پولنگ اسٹیشن اقراء اطفال ٹرسٹ کے دورے پر پہنچے۔ ان کی آمد پر پولنگ اسٹیشن کے باہرہی ٹی ایل پی کے درجنوں ورکرز نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرکے شدید نعرے بازی کی۔
پٹواریوں کا #فواد_چوہدری کی گاڑی پر حملہ، پی ڈی ایم سے ہار برداشت نہیں ہو رہی ہیں،
— 𝐀𝚂𝙸𝙵 𝐇ᴀʏᴀᴛ (@Asif_Chaudhry9) July 17, 2022
جوابی کاروائی کے لئے بھی تیار رہیں 💪🙌🙌@fawadchaudhry pic.twitter.com/m2WqPlaM6V
ٹی ایل پی کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ دیا۔ انہیں گاڑی سے اترنے نہیں دیا جس پر وہ واپس روانہ ہوگئے۔ تحریک لبیک نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گاڑی سے ان کا ایک کارکن زخمی ہوگیا تھا۔
فواد چوہدری کی گاڑی سے تحریک لبیک کا کارکن زخمی ، تحریک لبیک کے کارکنان نے فواد چوہدری کو بھاگنے پر مجبور کردیا pic.twitter.com/5VlgdUK13u
— Ahmed Waqar (@Ahmed_WB) July 17, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔