پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی ویڈیو سامنے آگئی

الیکشن کا اپنا عملہ دھاندلی میں ملوث ہے، ٹی ایل پی

الیکشن کا اپنا عملہ دھاندلی میں ملوث ہے، ٹی ایل پی

ISLAMABAD:
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں ، الیکشن کا اپنا عملہ دھاندلی میں ملوث ہے، جس کے ثبوت واضح اور وڈیو کی صورت میں موجود ہیں۔


ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ کہیں پولیس اور کہیں الیکشن کمیشن کا اپنا عملہ پری پول دھاندلی میں کردار ادا کررہا ہے ، مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب میں اثر انداز ہونے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے ،

ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ لاہور کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکس تبدیل اور اوپن کیے جارہے ہیں، خواتین پولنگ ایجنٹ سے الیکشن کے نتائج سے پہلے ہی فارم 45 پر سائن کروائے جارہے ہیں۔

Load Next Story