نایاب ترین نارنجی لابسٹر کو گاہک کا نوالہ بننے سے بچالیا گیا

شیڈر نامی لابسٹر اپنی رنگت کی بنا پر نایاب ترین تھا جسے اب ایک ایکویریئم میں رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک July 17, 2022
امریکی ریستوران کے عملے نے نایاب ترین زردنارنجی لابسٹر کو ہانڈی میں پکنے سے بچالیا ہے۔ فوٹو: سی این این

شوخ نارنجی رنگ کے ایک نایاب لابسٹر کو فوری طور پر عملے نے پہچان لیا اور اسے محفوظ رکھتے ہوئے باورچی خانے کی بجائے ایک ایکویریئم میں پہنچادیا۔

یہ لابسٹر شیڈر بے سے پکڑا گیا تھا اور ہالی وڈ کی ایک ریستوران تک 12 جولائی کو پہنچایا گیا تھا۔ ریڈ لابسٹر نامی ہوٹل کے مینیجر ماریو روک نے بتایا کہ 'کبھی معجزے ہوجاتے ہیں اور قابل افراد نے اسے پہچان کر بچایا ۔ اس لابسٹر کو اب اپنے نئے گھر میں رکھا گیا ہے۔

ہالی وڈ کے مارٹل بیچ پر واقع ایکویریئم کے دو ماہرین فوری طور پر ہوٹل پہنچے اور شیڈر لابسٹر کو احتیاط سے ایک نظام میں منتقل کیا اور اسے آبی حیات کے تحقیقی مرکز لے آئے۔ پیلے لابسٹربہت ہی نایاب ہوتے ہیں یہاں تک کہ کہ نیلے لابسٹر کے مقابلے میں بھی یہ کم کم ہی ملتے ہیں۔ یعنی تین کروڑ لابسٹر میں سے کوئی ایک ہی نارنجی رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔

اس موقع پر رپلے آبی حیات کے مرکز نے ریڈ لابسٹر ریستوران انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ ان کی کوششوں سے ایک نایاب ترین لابسٹر کو بچایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔