کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

شاہراہ فیصل، کورنگی، موسمیات، ملیر، ناظم آباد، لانڈھی سمیت متعدد علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔

فوٹو : فائل

PESHAWAR:
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دو روز قبل محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی، حب ڈیم (بشمول بلوچستان کے بعض علاقوں) اور بحیرہ عرب میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کی پیش گوئی کی تھی۔


کراچی میں موسم دن بھر جزوی طور پر ابرآلود رہا اور شام ہوتے ہی موسلا دھار بارش کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل، کورنگی، موسمیات، ملیر، ناظم آباد، لانڈھی سمیت متعدد علاقوں میں بارش کی اطلاعات ہیں۔

اس سے قبل ہونے والی بارش کے باعث شہر میں 'اربن فلڈ' کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے جس کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ کراچی کی آبی گزرگاہوں پر تجاوزات ہے یا سوسائٹیز کو الاٹ کردی گئی۔


علاوہ ازیں حالیہ بارشوں کے باعث متعدد اموات بھی ریکارڈ کی گئی تھیں۔ عید الاضحیٰ پر سندھ بھر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


 

 
Load Next Story