مسلم لیگن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں مریم نواز
جہاں جہاں کمزوریاں ہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے انشاء اللّہ خیر ہو گی,مریم نواز
RAWALPINDI:
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں۔
پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے بعد تحریک انصاف کی واضح برتری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہےکہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے،سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ دل بڑا کرنا چاہیے،جہاں جہاں کمزوریاں ہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاء اللّہ خیر ہو گی۔