چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس طلب کرلیا

کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب کے انتخابی نتائج کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا


ویب ڈیسک July 17, 2022
فوٹو:فائل

ISLAMABAD: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر کے روز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے طلب کئے جانے والے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب کے انتخابی نتائج کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی پیر کے روز ہو نے والے اجلاس میں پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔

واضح رہے کے پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو اب تک واضح برتری حاصل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں